منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ڈی پی او سیالکوٹ

بدھ 2 دسمبر 2020 15:13

منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ڈی پی ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حسن علوی نے کہا کہ پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلہ میں جو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہا ہے اور ان کی سرکوبی کے لیے سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سب ڈویڑنل پولیس آفیسر صدر سرکل عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی ایلیٹ فورس اور ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ کی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے دوران ملزمان امانت علی ولد محمد حسین سکنہ کرنے والی کوٹھے ، ملزم محمد سلیم ولد اللّٰہ دتہ سکنہ راجکوٹ اور ملزم اکرم علی ولد احمد علی سکنہ چینوٹ کے قبضہ سے 4 کلو کیقریب چرس اور ایک شراب کی چالو بھٹی معہ آلات شراب کشیدکاری برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں- انھوں نے کہا کہ نے نوجوان نسل کو منشیات کے عفریت سے بچانے کے لیے منشیات فروشی کا دھندہ کرنیوالے ناسوروں کے خلا ف بھرپور کاروائی جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کوئی دبائو برداشت نہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :