اٹلی، آئی فون کے واٹر پروف ہونے بارے ایپل کا دعویٰ غلط ثابت ، ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد

بدھ 2 دسمبر 2020 16:45

اٹلی، آئی فون کے واٹر پروف ہونے بارے ایپل کا دعویٰ غلط ثابت ، ایک کروڑ ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) اٹلی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو آئی فون کے بارے میں واٹر پروف ہونے کا غلط دعویٰ کرنے پر ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کے قومی ادارے اے جی سی ایم نے کہا کہ ایپل کمپنی کا دعوی ہے کہ ان کا فون ‘واٹر رزسٹنٹ’ یعنی پانی میں گرنے سے فوراً خراب نہیں ہوتا لیکن حقیقی زندگی میں دیکھا گیا کہ ایسا نہیں ہے۔کمپنی کا دعویٰ صرف اٴْس وقت درست ثابت ہوتا ہے جب اسے تجربہ گاہ میں خالص پانی کے ساتھ ٹیسٹ کیا جائے۔ ایپل اپنے آئی فون کے اشتہارات میں دعویٰ کرتا ہے کہ ان کا فون پانی میں چار میٹر تک کی گہرائی میں آدھے گھنٹے رہ کر بھی خراب نہیں ہو گا۔