بدعنوانی سے پاک پاکستان کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ پیغام عام کیا جائے،نیب سکھر

بدھ 2 دسمبر 2020 16:46

بدعنوانی سے پاک پاکستان کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ پیغام عام کیا جائے،نیب ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) نیشنل اکائونٹیبلیٹی بیورو (نیب ) سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 09 دسمبر 2020 بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری ، غیر سرکاری اداروں ، محکموں ، تعلیمی اداروں ، پولیس، جیل خانہ جات، ریلوی، میونسپل، تاجران، صحافیوں ، طلبہ ، اساتذہ سول سوسائٹی ، سماجی تنظیموں ، عام شہریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد میں -’’بدعنوانی سے پاک پاکستان، کرپشن سے صفائی میں شانہ بشانہ، حرام سے بچیں ، اپنے لیے اپنی نسلوں کے لیے ‘‘ کے عنوان کے تحت شعور کی بیداری کے پیغام کو عام کرنے کے لیے لیٹر جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب سکھر کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ بدعنوانی سے پاک پاکستان کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ پیغام عام کیا جائے تاکہ معاشرے کا ہر فرد بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرسکے۔