ڈسٹرکٹ ملیر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 2 دسمبر 2020 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) کراچی کے عوام کی پاکستان مسلم لیگ( فنکشنل) سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جوق در جوق فنکشنل لیگ میں کراچی کے عوام کی شمولیتیں پیر صاحب پگارا اور سید صدرالدین شاہ راشدی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے فنکشنل لیگ ہاس کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماں اور کارکنان سے ملاقات کے موقعے پر کہے ایم کیو ایم پاکستان ملیر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج سید ندیم چشتی یونٹ انچارج میرعبدالغنی محمد حسین را صاحب ادا نیاز بلوچ بروہی اور دیگر کی فنکشنل لیگ میں شمولیت کی سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی کی مظلوم اور محکوم عوام اپنے تمام مسائل کا حل فنکشنل لیگ کو سمجھتی ہے اور یہ واحد پارٹی ہے جو کراچی کے زخموں پر مرہم رکھ سکتی ہے ، ہمارے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں فنکشنل لیگ مذھب فرقہ زبان رگ و نسل سے بالا تر اور بلا تفریق عوامی خدمت کا جذبہ رکہتے ہیں ، فنکشنل لیگ بنا تفریق عوام کی خدمت کررہی ہے اس موقعے پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر عبدالقادر شر جنرل سیکریٹری طارق علی سرکی کی سفارشات پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ملیر کے نائب صدر سید ندیم چشتی نائب صدر محمد حسین نائب صدر احسن علوی نائب صدر غلام حیدر سولنگی جوائنٹ سیکریٹری ادا نیاز بلوچ بروہی جوائنٹ سیکریٹری میر عبدالغنی جوائنٹ سیکریٹری را صاحب انفارمیشن سیکریٹری اختیار علی نوناری کے عہدوں کا اعلان کیا گیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔