فیصل آباد میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں،گرفتاریوں کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

بدھ 2 دسمبر 2020 17:05

فیصل آباد میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں،گرفتاریوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوںاور گرفتاریوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹرٹ میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد میں پولیس نے لیگی رہنما طلال چوہدری،شیخ اعجاز اوردیگر لیگی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں،پولیس نے مسلم لیگ(ن)فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز کے بھتیجے اور لیگی کارکن محمد بن شرافت کو گرفتار کرلیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ گرفتار لیگی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اورلیگی رہنمائوں اورکارکنوںکے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔