دریائے چناب میں پانی کی آ مد کم ہو کر 5 ہزار 8سو 59 کیوسک رہ گئی،94 فیصد سے زائد دریا خشک ہوگیا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) دریائے چناب میں پانی کی آ مد انتہائی کم ہو کر 5 ہزار 8سو 59 کیوسک رہ جانے کے باعث 94 فیصد سے زائد دریائے چناب خشک ہو گیا ہے اور دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک مکمل طور پر خشک ہو گئی ہے اور دوسری نہر اپر چناب میں پانی کا بہائو 30 ہزار کیوسک سے کم ہو کر صرف 5ہزار 440 کیوسک رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ انہار کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے آ نے والے دو دیگر دریاؤں دریائے مناواں توی 5 سو 3 کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے ایک ہزار 78 کیوسک پانی کے شامل ہونے سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آ مد 7ہزار 440 کیوسک رہی تاہم دریائے چناب کے اپنے پانی کی آمد صرف 5 ہزار 8 سو 59 کیوسک رہی۔

متعلقہ عنوان :