گور نر چوہدری سرور سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعوداحمد خان کی ملاقات

مسئلہ کشمیر ،بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائر نگ اور دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے سمیت دیگر امور بارے بات چیت کی گئی

بدھ 2 دسمبر 2020 17:17

گور نر چوہدری سرور سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعوداحمد خان کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعوداحمد خان نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر ،بھارتی افواج کی لائن آف کنٹر ول پر بلا اشتعال فائر نگ اور دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ایل او سی پر بھارتی فائر نگ اور کشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں بدتر ین دہشت گردی کر رہی ہے، بدقسمتی سے ان بدتر ین مظالم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہاں خواتین کو بچوں اور بچوں کو خواتین کے سامنے قتل کیا جارہا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نر یندر مودی اور بھارتی افواج دہشت گردہے، دنیا نوٹس لے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہیگا ۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ثابت کر رہے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن سمیت سب ایک پیج پر ہیںاور مًیں کشمیر کے مسئلہ پر یورپی اور اراکین پار لیمنٹ سے رابطے میںہوں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعوداحمد خان نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی مسئلہ کشمیر اجاگر کر نے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آ ج کشمیر یوں کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے اور بھارتی افواج کے کشمیر یوں پر مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو کشمیر یوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے بے گناہ معصوم کشمیریوںکو قتل عام اب بند ہونا چاہیے آزادی انکا حق ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی ہر لمحہ اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔