کراچی،نیا آباد میں فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی میاں بیوی اور 2 بچے جھلس کر شدید زخمی

بدھ 2 دسمبر 2020 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) لیاری نیا آباد میں فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی میاں بیوی اور 2 بچے جھلس کر شدید زخمی فلیٹ جل کر خاکستر ہوگیا تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح لیاری نیا آباد گلی نمبر 7 حاجی شیرمال والے کے قریب واقع عمارت کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی فلیٹ کا رہائشی عمران اسکی بیوی روبینہدو بچے علی اور حسین آگ کے شعلوں میں پھنس گئے آگ لگنے کی اطلاع پر ایدھی امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 4 زخمیوں کو جھلسی ہو ئی حالت میں نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کیا جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا آتشزدگی کے نتیجے میں فلیٹ جل کر خاکستر ہو گیا پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جھلسنے والے افراد 20 سی30 فیصد جھلسے ہیں۔