موبائل ٹیمیں بھرپور محنت اور جانفشانی کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 17:58

موبائل ٹیمیں بھرپور محنت اور جانفشانی کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں،ڈپٹی ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں جاری پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ودیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بتایا کہ ضلع جہلم میں30نومبر سے شروع ہونے والی پولیومہم کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، اہداف کے مطابق پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،انہوں نے بتایا ہے کہ پولیو ٹیمیں انسداد کورونا اور انسداد ڈینگی اقدمات بارے بھی آگاہی دے رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر کہا کہ موبائل ٹیمیں بھرپور محنت اور جانفشانی کے ساتھ مہم کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی مکمل صحت اور روشن کل کے لیے انہیں ہر صورت پولیو کے قطرے پلانا ہوں گے اور ملک بھر سے پولیو کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔