لٹیروں اور چوروں کے دن گنے جا چکے ہیں ، عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والے ٹولے کو سیاست کا کوئی حق نہیں:فردوس عاشق اعوان

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 18:06

لٹیروں اور چوروں کے دن گنے جا چکے ہیں ، عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہا ہے -11 جماعتوں کا غیر فطری اکٹھ عوام سے کھلی دشمنی کر رہا ہے-اپوزیشن کا بیانیہ صرف” لوٹ مارکرو اور ذاتی تجوریاں بھرو“ ہے -ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مقصد” نوٹ کو عزت دو “ہے -لٹیروں اور چوروں کے دن گنے جا چکے ہیں - عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والے ٹولے کو سیاست کا کوئی حق نہیں-پنجاب میں کورونا کے کیسوں میں اضافے کی بڑی وجہ اس عاقبت نا اندیش ٹولے کے جلسے ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 17941 ہوگئی ہے اور24گھنٹے کے دوران کورونا کے543کنفرم کیسز سامنے آئے اور45 مریض جاں بحق ہوئے-گزشتہ 24گھنٹے کے دوران15356ٹیسٹ کئے گئے-پنجاب میں کورونا کے اب تک1995667 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں-کورونا کے 119578 مریضوں میں سے 98601مریض صحت یاب ہوچکے ہیں- پنجاب میں کورونا سے3036 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں-