ادا کارہ حمزہ علی عباسی نے کتاب لکھنا شروع کر دی

بدھ 2 دسمبر 2020 19:50

ادا کارہ حمزہ علی عباسی نے کتاب لکھنا شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) ادا کارہ حمزہ علی عباسی نے کتاب لکھنا شروع کر دی ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان دنوں وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں اور ظاہر ہے ان کی کتاب خدا کے بارے میں ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تھوڑے سے غیر فعال ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اچانک کچھ ماہ قبل یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اداکاری مکمل طور پر نہیں چھوڑی بلکہ وہ دو ایسے پراجیکٹس میں کام کررہے ہیں جن میں مداح انہیں ایک بار پھر اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔