اداکارہ گوہر خان نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

بدھ 2 دسمبر 2020 19:50

اداکارہ گوہر خان نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار سے 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شادی کی تاریخ بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے خود اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنے نکاح کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے۔شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں فیملیز نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔گوہر خان کی بہن نگار خان اور دیگر لوگ شادی کے لیے خصوصی طور پر بھارت آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گوہر خان اور زید دربار پہلے ہی منگنی کرچکے ہیں۔گوہر خان کو بگ باس کے سیزن 14 کے گھر میں انگوٹھی پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں گوہر خان نے زید دربار کے برتھ ڈے پر خاص تقریب بھی منعقد کی تھی۔