بی اے ایف ٹی اے نے اے آر رحمن کو بھارت میں اپنا سفیر مقرر کرلیا

اکیڈمی کا مقصد بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے، اے آررحمن

بدھ 2 دسمبر 2020 22:55

بی اے ایف ٹی اے نے اے آر رحمن کو بھارت میں اپنا سفیر مقرر کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) معروف بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر حمن اپنے ساتھ ماضی میں جوا ہوا وہی دوسروں کے ساتھ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں برطانوی فلم اور ٹیلی ویژن آرٹس اکیڈمی (بی اے ایف ٹی ای) نے اے آر رحمن کو بھارت میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ اس اکیڈمی کا مقصد بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے۔

اے آررحمن نے کہاکہ ماضی میں انھیں بہترین سرپرست ملے اور ان کے باعث وہ اس مقام پر پہنچے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بھی اسی طرح نوجوانوں کی مدد کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ ان میں موجود ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کیا جاسکے۔ اے آر رحمن نے کہا کہ وہ بھارت میں نہ صرف برطانوی ادارے کیلئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کا کام کرینگے بلکہ وہ یہاں کے باسیوں کو اس ادارے اور اس کے کام کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ موسیقار کو امید ہے کہ وہ اس ادارے کی مدد سے بھارت میں میوزک کا بہترین ٹیلنٹ تلاش کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوںنے اپنے کیریئر میں جن لوگوں کے ساتھ کام کیا ان سے بہت سیکھا۔آسکر ایوارڈ یافتہ نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت تھے جو انھیں بہترین سرپرست ملے۔

متعلقہ عنوان :