زارا نور عباس نے سردیوں میں نئی مصروفیت ڈھوند لی،کچن میں کھڑی ایپرن پہنے تصویر وائرل

بدھ 2 دسمبر 2020 22:58

زارا نور عباس نے سردیوں میں نئی مصروفیت ڈھوند لی،کچن میں کھڑی ایپرن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ سردیوں میں بیکنگ کرنا کرنا پسند کرتی ہیں۔زارا کی جانب سے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کچن میں کھڑی ایپرن پہنے ہوئے مکمل شیف نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

زارا نور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بتانا ہے کہ ’وہ فٴْل ٹائم ایکٹر ہیں اور چھٹی والے دن شیف بن جاتی ہیں۔

‘انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’موسم سرما کا آغاز ہے اور کچن میں موجود ہاٹ چاکیلیٹ اور ایپل پائیز بنا رہی ہیں‘ ۔زارا نور عباس کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں، زارا کے مداحوں کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ انہیں زارا نور کو شیف کے روپ میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔