گیلانی کے بیٹے اور رکرز حکومت کی طرف سے پکڑ دھکڑ،ناجائز مقدمات و رکاوٹیں کھڑی کی گئیں گھبرائے نہیں ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

بدھ 2 دسمبر 2020 23:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، نائب صدر و ایم این اے مہر ارشاد سیال، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان، سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں سیدعبدالقدرگیلانی، سید علی موسی گیلانی، ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، سید علی قاسم گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیدران و کارکنان باجود اس کے کہ حکومت کی طرف سے پکڑ دھکڑ،ناجائز مقدمات و رکاوٹیں کھڑی کی گئیں گھبرائے نہیں بلکہ تبدیلی سرکار کے ان اوچھے و آمرانہ ہتکنڈوں کا بہادری و دلیری سے مقابلہ کیا اور 30 نومبر کو ملتان میں پیپلزپارٹی کے تاسیسی جلسہ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جس سے ملتان جلسہ نے تاریخی اہمیت اختیار کر کے جمہوری جدوجہد کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ہمارے تمام عہدیدران و کارکنان، ٹکٹ ہولڈرز و ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی کا ماتھے کا جھومر ہیں ملتان جلسہ کی کامیابی ان سب کی محنت و کاوش کا ثمر ہے جنوبی پنجاب کی تنظیم سمیت تمام قیادت اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔