وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف کر یک ڈائون جا ری ، 16ملزمان گرفتار

قبضہ سے بھا ری مقدار میں چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدما ت درج کرلیے گئے

بدھ 2 دسمبر 2020 23:55

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون جا ری ہے ، 16ملزمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنزنے ضلع بھر کے افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم خر م شہزاد سے ایک بو تل شراب برآمد کرلی، ما رگلہ پولیس نے ملزم عامر سہیل کو گرفتار کر کے چار بو تلیں شراب برآمد کرلیں ، گو لڑ ہ پولیس نے ملزم ظفر اقبال سے 120گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تر نو ل پولیس نے ملزم زیا رت گل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم نگا ہ حسین سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، شمس کا لو نی پولیس نے ملزم زین العابدین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم بہر ام خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا، جبکہ لو ہی بھیر پولیس نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث 9افراد کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آپر یشنز نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و جو انو ں کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلا ن کیا ہے انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :