حکومتی اقدامات سے بیس دن میں چینی 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی، وزیراعظم

گنے کے کاشت کاروں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے، عمران خان کی صوبوں کو ہدایت

بدھ 2 دسمبر 2020 23:57

حکومتی اقدامات سے بیس دن میں چینی 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخوں پر تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :