نیب نے رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

راناثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری اورانکوائری کو اپ گریڈ کرنے کی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی گئیں،نیب ذرائع

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 2 دسمبر 2020 23:08

نیب نے رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) نیب نے رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ نیب ذرائع لے مطابق رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری اورانکوائری کو اپ گریڈ کرنے کی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مطلوب ہے لہذا قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر16 دسمبر کولاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر چیئرمین نیب نے 9 نومبر کو دستخط کیے تھے ۔