چینی سائنس دانوں نے کینسر کے علاج کے لئے نینو ڈرگ کیریئر تیار کرلیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 12:14

چینی سائنس دانوں نے کینسر کے  علاج کے لئے نینو ڈرگ کیریئر تیار کرلیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) چین کے سائنس دانوں نے کینسر کے علاج کے لئے نینو ڈرگ کیریئر تیار کرلیا ہے۔چینی خبررساں ادار ے سے بات کرتے ہوئے چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے  ترجمان ڈونگ وینفی  نے بتایا کہ چینی اداروں اور کولمبیا یونیورسٹی کے محققین نے ایک نیا نینومواد تیار کیا ہے جو انسداد کینسر کی دوائی کے ایک کیریئر کے طور پر کام کر سکتا ہے اور یہ ڈرگ  کیریئرز ایسے مرکبات ہیں جو دوائی کو  کینسر سے متاثرہ حصوں تک پہنچانے کے لئے دوائی کے مالیکیول سے جڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  نیا مواد سیلینیم اور سلیکان ڈائی آکسائیڈ کے بنیادی اجزا پر مشتمل ہے جو  ایکس رے تابکاری کے ذریعے ڈی گریڈ کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ  چھاتی کے کینسر میں مبتلا چوہوں پر  کئے گئے تجربے سے معلوم ہوا کہ  روایتی کیموتھراپی کے مقابلے میں نینو ڈرگ کیریئر کے استعمال سے ٹیومر کے علاج کی کارکردگی میں دوگنا اضافہ اور زہریلے ضمنی اثرات بہت حد تک کم ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :