پنجاب اور سندھ کے تمام اضلاع سے کپاس کی جنند فیکٹریوں میں آمدمیں کمی

جمعرات 3 دسمبر 2020 12:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنےو الے 21 اضلاع جن میں ملتان،لودھراں،خانیوال،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ،وہاڑی،ساہیوال،پاکپتن،اوکاڑہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد،جھنگ،میانوالی، بھکر،رحیم یارخان، بہاولپور اوربہاولنگرکے اضلاع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.38سے لے کر85.05فیصدکم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی جبکہ پنجاب کے اضلاع قصوراورسرگودھا کے پیداواری اعدادوشمارتاہم موصول نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں بھی حیدرآباد، میرپور خاص،سانگھڑ،نواب شاہ، نوشہروفیروز، خیرپور، گھوٹکی، سکھر،دادو،جامشورواوربدین کے اضلاع میں کپاس کی پیدوارمیں 23.90فیصدسے لے کر76.51فیصدتک کم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔صوبہ بلوچستان میں 33.15فیصد کم پیداوار جننگ فیکٹریوں میں پہنچی۔