پاکستان کو کرپٹ نالائق ، آٹا، چینی مافیاز سے چھٹکارا حاصل کروانے کا وقت آگیا ہے‘ایم این اے رانا مبشر اقبال

سرکاری محکموں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے دو سال میں عوام کے سر سے چھت اور بیروزگار افراد میں اضافہ ہوا ہے

جمعرات 3 دسمبر 2020 12:52

پاکستان کو کرپٹ نالائق ، آٹا، چینی مافیاز سے چھٹکارا حاصل کروانے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ،ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرکاری محکموں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے دو سال میں عوام کے سر سے چھت اور بیروزگار افراد میں اضافہ ہوا ہے حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں ، روزگار اور ضروریات زندگی کی دوسری سہولتوں کی فراہمی اور پرامن سماج کا قیام کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آ رہی ہے حکومت جس طرح اتحادیوں کو منانے کے ساتھ ساتھ عوام کی ناراضگی سے بچنے کے لیے بھی کوشش کرے اور انہیں روزمرہ کے مسائل میں ریلیف فراہم کرنے کے فوری اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا مزید کہا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے،روٹی کا بندوست کرتے ہیں تو بچوں کی فیس کا پتہ نہیں چلتا،گیس ، بجلی کے بل بہت زیادہ ہیں،چینی آٹا سب ہی ناپید ہے ،ہماری جنگ کسی ادارے سے نہیں بلکہ اس نا اہل اور نالائق حکومت سے ہے جتنی جلدی ممکن ہواس حکومت سے قوم کو گھر بھیجے گے، نالائق آٹا چوروں چینی چوروں میڈیسن اور پیٹرول مافیاکی سرپرست حکومت کا بوریا بستر گول ہونے کا وقت آ گیا ہے، آٹا چوروں اور چینی چوروں کے حساب کا وقت آگیا ہے ، آج مسئلہ لاہور کے جلسے کا نہیں بلکہ آج اس سلیکٹڈ کو آئینہ دکھانے کا وقت ہے آج پاکستان کو کرپٹ نالائق اور آٹا اور چینی مافیاز سے چھٹکارا حاصل کرنے کا وقت ہی-