سپیکر اور ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) شاہ غلام قادر سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر ، سردارعامر الطاف خان ڈپٹی سپیکر، عبدالرشید ترابی چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی، چوہدری بشارت حسین سیکرٹری اسمبلی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء درجات اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔