سردار غلام صادق مرحوم نے اپنی زندگی میں اپنے مخصوص انداز سیاست سے ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنایا‘ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی امجد محمود

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) رواداری ، مروت، برداشت اور خلوص کے پیکر سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق آہیں اور سسکیاں دیتے ہوئے اس فانی دُنیا سے کوُچ کر گئے۔اُنکی جُدائی نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار خانزادہ امجد محمود ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں اُنہوں نے ثابت کیا کہ شرافت، برداشت اور خلوص کے دامن کو نہ چھوڑا جائے توکوئی وجہ نہیں کہ کامیابی مقدرنہ ٹھہرے۔ سینئر پارلیمنٹیرین سردار غلام صادق نے اپنے مخصوص انداز سیاست سے ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنایا ۔ اللہ تبارک تعالیٰ اُنکے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :