Live Updates

ملتان کے عوام نے اپوزیشن کو آئینہ دکھایا‘عبدالماجد خان

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) تحریک انصاف کے رکن قانون ساز اسمبلی وسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزادکشمیر عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ ملتان کے عوام نے اپوزیشن کو آئینہ دکھایا راہزنوں کے اس ٹولے نے کورونا وائرس جیسے قومی چیلنچ پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کی کوشش کی پی ڈی ایم کے نزدیک انسانی زندگیوں کی کوئی وقعت نہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم گروپ عوام کے مسائل کب اور کیسے سمجھ سکتا ہے اپوزیشن کو کوئی احساس نہیں اپوزیشن نے ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا تمام جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں تو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک کی تقدیر بدلے گی۔

(جاری ہے)

عبدالماجد خان نے کہا کہ عمران خان سے استعفیٰ مانگنے والے احقموں کی جنت میں رہتے ہیں پاکستان میں واحد عمران خان ایسی شخصیت ہیں جو پاکستان کی عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔عبدالماجد خان نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو ایک دن میں ملک کے اندر تبدیلی آ جائے گی وزیراعظم پاکستان عمران خان ترک صدر طیب اردگان 21 صدی کے بہترین لیڈر ہیں تبدیلی آنے میں وقت لگے گا وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان کی عوام کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں عمران خان جیسا دلیر لیڈر ملا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات