معذور افراد عدم توجہ و تعاون اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بوجھ بن جاتے ہیں‘ماریہ اقبال ترانہ

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) چئیرپرسن یوتھ فارم فار کشمیر ماریہ اقبال ترانہ نے کہا ہے کہ معذور افراد عدم توجہ و تعاون اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بوجھ بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں کار آمد شہری بنانے، معاشرے میں صیح مقام دلانے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلیے ہر روز، ہر موقع اور ہر پلیٹ فارم پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انکو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 3 دسمبر خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ماریہ اقبال ترانہ نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے تاکہ انہیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔

حکومت آزاد کشمیر پیدائشی معزورں کی تعلیم اور حادثاتی معزور کیلییموجود بین الاقوامی قوانین کو آڈپ کرے اور معذور افراد کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں ہر معاشرے کے اندر ان کو ان کا جائز مقام دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :