عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی کا نوٹس لے، اعجاز رحمانی

جمعرات 3 دسمبر 2020 15:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) جموںوکشمیر پیپلزلیگ کے نائب چیئرمین سید اعجاز رحمانی نے بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے ایچ ایم ٹی اور دیگر علاقوں میں لوگوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اعجاز رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود حق خود ارادیت کے حصو ل کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ انہوں نے بھارتی فوج کے ایک اہلکار کی طرف سے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ایک خاتون کی بے حرمتی کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔