تیونس میں مشہور مصنفہ آمنہ الرمیلی کے گھر میں بنی لائبریری نذر آتش

جمعرات 3 دسمبر 2020 15:34

تیونس میں مشہور مصنفہ آمنہ الرمیلی کے گھر میں بنی  لائبریری نذر آتش
تیونس سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) تیونس سٹی  میں نامعلوم افراد نے  مشہور مصنفہ آمنہ الرمیلی کے گھر میں واقع  لائبریری  کو نذر آتش کر دیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق   گزشتہ روز کچھ نامعلوم افراد نے تیونس کی مصنفہ اور محقق آمنہ الرمیلی کے گھر میں داخل ہو کر لائبریری کا دروازہ توڑ دیا اور فائلوں، آرکائیو بکس اور خطوط کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قصورواروں کا تعلق ایسے  گروہوں سے تھا جو آمنہ الرمیلی کے نظریات اور اظہار خیال، تبدیلی اور خواتین کی آزادی جیسے مطالبہ کرنے والے جر  ات مندانہ موقف پر اعتراض کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آمنہ الرمیسی  آرٹس اینڈ ہیومن سائنسز کی فیکلٹی میں ادب اور تنقید  بھی پڑھاتی ہیں  اور  اپنی خدمات کے نتیجے میں  ناول کا الکومر انعام، ابو القاسم الشعبی سٹوری کلب انعام اور خواتین کے ادب کے لیے کارڈف ایوارڈ سمیت متعدد انعامات حاصل کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :