پاکستان ریلوے نے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ کے لئے طریقہ کار کی منظوری دے دی

جمعرات 3 دسمبر 2020 15:41

پاکستان ریلوے نے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان ریلوے نے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ کے لئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے جس سے پاکستان ریلوے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد مستفید ہو سکیں گے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی کے مطابق وہ تمام ضعیف العمر شہری اور معذور افراد جن کے پاس شناختی کارڈموجود ہے ان کو ای ٹکٹنگ کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ریلوے ویب سائٹ www.pakrail.gov.pkسے ای ٹکٹنگ فارم برائے  ”ضعیف العمر شہری اور معذور افراد“ کو ڈائون لوڈ کرنا ہو گا ۔

یہ فارم متعلقہ بکنگ/ریزرویشن دفاتر سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں فارم کے دو سیٹ بھر کر متعلقہ بکنگ/ریزرویشن دفاتر جمع کروائے جائیں گے۔فارم جمع کرانے کے فوری بعد پاکستان ریلوے سے پہلا ٹکٹ خریدتے ہی ضعیف العمر شہری اور معذور افراد آن لائن رعائت حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

(جاری ہے)

اکائونٹ کھولنے کے لئے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کو اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ یہ وہی تفصیلات ہوں گی جو آپ نے متعلقہ بکنگ آفسز میں جمع کروائیں تھیں۔تصدیق کے بعد اس اکاو ¿نٹ سے بکنگ کا عمل شروع ہو جائےگا۔ اگر متعلقہ ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی طرف سے مہیا کردہ معلومات ریلوے ریکارڈ کے ساتھ میچ کر جاتی ہیں تو یہ سہولت خود بخود اپلائی ہو جائے گی، بصورت دیگر نارمل بکنگ کرائی جا سکے گی۔ باقی تمام شرائط و ضوابط دوسرے ای ٹکٹنگ مسافروں جیسی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :