کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں ، وزیر اطلاعات

وزیر اعظم نے کرونا کی پہلی لہر میں عوام کی زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی دنیا معترف ہے، شبلی فراز

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:18

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، عوام ایس اوپیز پر سختی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی پہلی لہر میں عوام کی زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی جس کی دنیا معترف ہے۔

انہوںنے کہاکہ دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ کرونا وباء کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں،احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ عوام کی صحت اور روزگار دونوں متاثر نہ ہوں۔