پاکستان پیپلز پارٹی کا این ایل جی سکینڈل کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ

کیا احتساب اور سزائیں صرف اپوزیشن کیلئے ہیں حکومت کو کھلی چھوٹ ہے جو چاہے کرے ، ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:18

پاکستان پیپلز پارٹی کا این ایل جی سکینڈل کی شفاف تحقیقات کروانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے این ایل جی سکینڈل کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ترجمان بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ایل این جی سکینڈل کرپشن اور حکومت کی نااہلی کی بدترین مثال ہے، صرف اس سال ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے قوم کو 36 ارب کا ٹیکہ لگا ۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ مجموعی طور پر دو سالوں میں ایل این جی کی مد میں قومی خزانے کو 122 ارب کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قومی خزانے کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے تحقیقات کی جائے ، تحقیقات کر کے قوم کو بتایا جائے کہ کس نے نااہلی برتی اور کس نے کرپشن کی ، دوسروں کو طعنے دینے والے وزیراعظم ذرہ اپنے اعمال پر بھی غور کریں ۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ کیوں نیب کو اتنی بڑی کرپشن اور نااہلی نظر نہیں آ رہی ، نیب اور انصاف کے اداروں کی اتنے بڑے سکینڈل پر خاموشی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں ۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ کیا احتساب اور سزائیں صرف اپوزیشن کیلئے ہیں حکومت کو کھلی چھوٹ ہے جو چاہے کرے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک بار پھر پاکستان میں احتساب کے نام پر ہونے والا انتقام بے نقاب ہو چکا ہے ۔