پی اے ایف فنشنگ سکول میں گریجویشن تقریب ، بیگم تزئین مجاہد نے طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پی اے ایف فنشنگ اسکول میں گریجویشن تقریب کا انعقادکیا گیا مہمان خصوصی پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن(پفوا) کی صدر اور پی اے ایف فنشنگ اسکول کی سرپرستِ اعلیٰ بیگم تزئین مجاہد نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔پی اے ایف فنشنگ اسکول کی48 ویں کورس کی گریجویشن تقریب آفیسرز میس، پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی بیگم تزیین مجاہد نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ انہوں نے پاکستان کے اس منفرد ادارے سے پرسنلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر طالبات کو مبارکباد پیش کی بیگم تزئین مجاہد نے ادارے میں تربیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور معاشرے میں خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فیکلٹی ارکان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسکول کی ڈائریکٹر مس زیبا شوکت نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اِس کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا جن کا مقصد خواتین کو معاشرے کا مفید ممبر بنانا ہے۔1996ء میں قائم کردہ پی اے ایف فنشنگ اسکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے جہاں خواتین کو مختلف کورسز بشمول کمیونیکیشن سکلز، لینگویجز، منیجمنٹ، آرٹ آف پریزنٹیشن، ڈومیسٹک سائنسز، عمومی ثقافت، آداب میزبانی، بچوں کی دیکھ بھال، نفسیات، اور روحانی افزودگی کے شعبہ جات میں عملی تربیت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :