کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی

ملک بھر میں کرونا ویکسین لگانے کیلئے عملہ ای پی آئی فراہم کریگا، این سی اوسی نے منظوری دیدی

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:18

کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ویکسین ترسیل سٹریٹجی کا نام ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان ہو گا، ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کا تیار کردہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان کی منظوری دیدی، کرونا ویکسین کی سٹوریج، ملک گیر ترسیل ای پی آئی کے سپرد کر دی گئی ،ملک بھر میں کرونا ویکسین لگانے کیلئے عملہ ای پی آئی فراہم کریگا۔ ذرائع کے مطابق کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے لاجسٹک ای پی آئی فراہم کریگا، کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات ہونگے۔

متعلقہ عنوان :