مسائل کے حل، غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے قومی سوچ کو فروغ دینا ہو گا،چیئر مین سینٹ

نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، صادق سنجرانی کی تونسہ پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:18

مسائل کے حل، غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے قومی سوچ کو فروغ دینا ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مسائل کے حل، غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے قومی سوچ کو فروغ دینا ہو گا،نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تونسہ پریس کلب کے صحافیوں کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ثقافت کا اپنا ایک مخصوص انداز ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دور افتادہ علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے صحافی وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو باخبر رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات زیر غور ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ متعلقہ سٹیک ہولڈز سے مشاورت کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور میڈیا ورکز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا پسماندہ طبقات کی آواز پارلیمان تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے صوبائی رابطہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ایوان بالا نے ہمیشہ موثر انداز میں محروم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ مسائل کے حل، غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے قومی سوچ کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔