پی ایس ایف بھٹو کا ہر اول دستہ ہے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ، قمر زمان کائرہ

ذوالفقار علی بھٹو نے نوجوان طبقہ کو سیاست میں متحرک کیا ، یوتھ کے نام پر سیاست میں طوفان بدتمیزی برپاء کرنے کے خواہشمند اس وقت اپنے گھر کے آنگن میں کھیلنے میں مصروف تھے جب بھٹو نے نوجوان اور طالبعلموں کو اہمیت دی ، صدر پیپلز پارٹی پنجاب

جمعرات 3 دسمبر 2020 17:22

پی ایس ایف بھٹو کا ہر اول دستہ ہے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ، قمر ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پنجاب پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایف بھٹو کا ہر اول دستہ ہے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں پاکستان کی تاریخ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو پہلے رہنما تھے جنہوں نے نوجوان طبقہ کو سیاست میں متحرک کیا بھٹو کی عوامی سیاست میں رنگ نوجوانوں نے بھرے روایتی سیاست کے بت پاش پاش کرنے میں بھٹو کے ساتھ انکی پارٹی کی یوتھ نے بھرپور کردار ادا کیا آج یوتھ کے نام پر سیاست میں طوفان بدتمیزی برپاء کرنے کے خواہش مند اس وقت اپنے گھر کے آنگن میں کھیلنے میں مصروف تھے جب بھٹو نے نوجوان اور طالبعلموں کو اہمیت دی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ایس ایف ضلع اوکاڑہ کے صدر چوہدری شکیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان میں یوتھ کی سیاسی تربیت کرنے کی بجائے لولی پاپ دی جاتی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے طالبعلموں کے لئے سیاست کے دروازے کھلے پاکستان کی واحد حقیقی نوجوان قیادت بلاول بھٹو کی صورت میں پیپلز پارٹی کو میسر ہے زندگی کی 70,60 بہاریں دیکھنے والے سیاسی لیڈر نوجوان قیادت کی بات کرتے ہیں کیا وہ نوجوانوں کیلئے پارٹی میں ٹکٹ دینے کو بھی تیار ہیں یا روایتی ابن الوقت سیاستدانوں کو اپنی لاٹری میں صاف کرکے سیاست چمکاتے رہیں گے نوجوانوں کے مسائل کا حل بلاول بھٹو زرداری ہی بہتر انداز میں حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ یہاں بھٹو کا سیاسی فلسفہ ، پی پی پی لیڈر شپ کی قربانیاں اور بلاول جیسی نوجوان قیادت یکجا ہے ماضی گواہ ہے پی ایس ایف نے بھٹو کے بازو ہونے کا کردار ادا کیا ،جبکہ پی ایس ایف نے بڑے بڑے سیاسی رہنما پیداکئے۔