چیئر مین سینٹ ناے ریٹائرڈ سیکرٹری سید پرویز عباس اور سابق سیکرٹری ڈاکٹر اختر نذیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کے ریٹائر ہونے والے سیکرٹری ڈاکٹر سید پرویز عباس اور سینیٹ کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر اختر نذیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ڈاکٹر اختر نذیر ان دنوں الیکشن کمیشن میں بطور سکرٹری الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سیکرٹری سینیٹ سید پرویز عباس 4دسمبر 2020کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اٴْن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس سے ہے اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر سید پرویز عباس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید پرویز عباس نے نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیئے اور ہمیشہ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرکاری معاملات کو چلایا۔ ظہرانے میں سینیٹرز مرزا محمد آفریدی، محمد علی سیف، اورنگ زیب خان اور احمد خان کے علاوہ پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے سربراہ محمد اور اور سینیٹ کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔