بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

جمعرات 3 دسمبر 2020 17:24

بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر دکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مرحوم ظفراللہ جمالی کے انتقال سے ملک ایک معتدل مزاج و تجربیکار سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوںنے کہاکہ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم میر ظفراللہ جمالی کو اپنی جوار رحمت میں درجات عطا فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی چیئرمین نے میر ظفراللہ جمالی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔