ملک میں کورونا وائرس کی کیسز کی مثبت شرح آٹھ اعشاریہ سولہ فیصد ہوگئی

جمعرات 3 دسمبر 2020 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) ملک میں کورونا وائرس کی کیسز کی مثبت شرح آٹھ اعشاریہ سولہ فیصد ہوگئی۔ این سی او سی اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار چار سو انہتر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،تشویشناک مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ۔وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ماہرین صحت کی جانب سے مختلف علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ اور وبا کی روک تھا کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 8.16 فیصد ہے، سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں بیس اعشاریہ بارہ فیصد ہے۔

(جاری ہے)

حیدر آباد میں 18.43 فیصد ، اورایبٹ آباد میں شرح 14.53 فیصد ہے۔

صوبوں میں کیسز کے تناسب سندھ 14.1 فیصد شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔بلوچستان میں کیسز کا تناسب 12.5 فیصد،خیبرپختونخوا میں 5.6 فیصد اور پنجاب میں شرح 4.2 فیصد ہے۔ آزاد کشمیر میں کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو فیصد، اسلام آباد میں 6.6 فیصد اور گلگت بلتستان میں کیسز کی شرح 4.7 فیصد ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں 2 ہزار 469 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔