سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کے احکامات پر پولیس کی کاروائی دوہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 17:21

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کے احکامات پر پولیس کی کاروائی دوہرے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کے احکامات پر پولیس کی کاروائی دوہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار،لاہور پولیس نے دوہرے قتل کے مرکزی ملزم فیاض کو گرفتار کر لیا، مغل پورہ کے علاقہ میں ملزم فیاض کی فائرنگ سے دکاندار اور راہگیر ہلاک جبکہ ایک شہری زخمی ہوا تھا، ملزم فیاض کا اپنے چچا سے جائیداد کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ سے الیاس اور افتخار جاں بحق اور جاوید زخمی ہوا تھا، سی سی پی او لاہور کی مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اچھرہ کو شاباش، مرکزی ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،