ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کی طرف سے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران میں اسناد تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 17:22

ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کی طرف سے اچھی کارکردگی دکھانے والے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن کی طرف سے 4سالہ زین کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے شہریوں کوتعریفی لیٹرز۔ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن عبدالوہاب لاہورنے آج اپنے دفتر میں 4سالہ مغوی بچے کی بازیابی میں مدد دینے والے شہریوں میں تعریفی لیٹر تقسیم کیے ہیں۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبالٹاوٴن انو یسٹی گیشن نے شہری طیب حبیب اور نوید کھوکھر کو 4سالہ زین کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کی تھی۔گرفتار ملزم محمد حسن ایک روز قبل معصوم بچے زین کو چیز دلوانے کے بہانے گھر کے باہر سے اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔گرفتار ملزم محمد حسن معصوم بچوں کو اغواء کر کے بھیک منگواتا تھا اور 2/3ہزار میں فروخت بھی کر دیتا تھا۔

مغوی بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ ساندہ میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مغوی بچے کے والد نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن عبدالوہاب نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ سے ہی جرائم کا سدباب ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :