شہری کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم2 ساتھیوں سمیت گرفتارمقتول وقار ملزم گوہرکی محبوبہ کو تنگ کرتا تھا جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 17:23

شہری کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم2 ساتھیوں سمیت گرفتارمقتول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور انویسٹی گیشن پولیس سندر نے کارروائی کرتے ہوئے شہری وقار کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں قتل اوراندھے قتل سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن سندر عمر دراز اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے مختلف معلومات اور شواہد کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے شہری وقار کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 3ملزمان گوہر کامران،امجد اور قربان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش مرکزی ملزم گوہر کامران نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میری وفا بی بی کے ساتھ دوستی تھی اور وفا مجھے اکثر شکایت کرتی تھی کہ وقار اسے تنگ کرتا رہتا ہے جس کا مجھے رنج تھا۔

میں نے اپنے دوستوں امجد اور قربان کے ساتھ ملکر وقار کو قتل کرنے کا بھیانک منصوبہ بنایا اور قوعہ کے روز ہم نے بحریہ ٹاوٴن کے علاقے میں وقار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :