کمشور میں زیادتی اور تشد کا نشانہ بننے والی بچی صحتیاب ہو گئی

4 سالہ بچی علیشہ مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہے،بچی کوآج اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرجمال رضا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 3 دسمبر 2020 17:30

کمشور میں زیادتی اور تشد کا نشانہ بننے والی بچی صحتیاب ہو گئی
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی صحتیاب ہو گئی۔ کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی صحت سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ڈاکٹرجمال رضا کا کہنا ہے کہ 4 سالہ بچی علیشہ مکمل طورپرصحتیاب ہو چکی ہے، بچی کوآج اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرجمال رضا نے مزید کہا کہ علیشہ اوراسکی والدہ کو وزیربرائے حقوق نسواں کی سرپرستی میں بھیجا گیا ہے۔ دونوں ماں بیٹی سندھ حکومت کے شیلٹرہوم میں رہیں گی۔ ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا تھا کہ چند روز قبل بچی کو لگائی گئی چیسٹ ٹیوب نکال لی گئی تھی۔ خیال رہے کہ کشمور پولیس کے مطابق کراچی کی جناح اسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا، خاتون کی ان افراد سے جناح اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا۔ اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار ریپ کرتے رہے۔۔ صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں 4 سالہ بچی کو درندوں سے چھڑانے کے لیے اے ایس آئی محمد بخش اپنی بیٹی کا استعمال کیا اور ملزمان کو ٹریپ کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ کشمور میں 4 سال معصوم بچی اور اس کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرمان کو اپنی بیٹی کے ذریعے گرفتار کروانے والا پولیس اے ایس آئی محمد بخش اپنی بہادری اور فرض شناسی کی وجہ سے پورے ملک کا ہیرو بن گیا تھا۔اے ایس آئی محمد بخش برڑو کے جراء ت مندانہ کارنامے سے سندھ پو لیس کا مورال بلند ہوا اور اب اے ایس آئی محمد بخش کا تبادلہ کراچی ٹريننگ برانچ میں کر دیا گیا۔