اسحاق ڈارکا انٹرویو، انہوں نے اپنی سیاست کو خود دفن کردیا ، شیخ رشید

اگرکسی کا خیال ہے کہ اپوزیشن جلسوں سےعمران خان کواتارنے جارہی ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ، جیسی حکمت عملی اپوزیشن کی ہوگی ویسی حکومت کی بھی ہوگی ، اسرائیل کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ، وفاقی وزیر ریلوے کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 3 دسمبر 2020 17:42

اسحاق ڈارکا انٹرویو، انہوں نے اپنی سیاست کو خود دفن کردیا ، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکا انٹرویوبہت مقبول ہوچکا ہے ، انہوں نے اپنی سیاست کو خود دفن کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈاربہت عام ہوگیا ہے ، جوبات عام ہوجائے اس پر شیخ رشید بات نہیں کرتا ، لیڈر وہ ہے جو دیوار کے پیچھے بھی دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شرافت اورقانون کے دائرے میں رہ کر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے ، اپوزیشن والےووٹ کوعزت کی بات کررہےہیں مگرووٹرزکوکورونامیں دھکادےرہےہیں، قوم کوسوچناچاہیےکوروناصورتحال میں جلسوں کی کیاضرورت ہے ، اگرکسی کا خیال ہے کہ اپوزیشن جلسوں سےعمران خان کواتارنے جارہی ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ، جیسی حکمت عملی اپوزیشن کی ہوگی ایسی حکومت کی بھی ہوگی ، یہ ضرور ہے کہ سیاستدان کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے حکومتی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی جب کہ افغانستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور وزیراعظم تمام ہمسایہ ممالک سے بہترتعلقات چاہتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس کیس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کردی ہے،شاہد خاقان عباسی نے استدعا کی کہ تمام گواہان کو ترتیب سے طلب کیا جائے، فہرست میں پہلے نمبر پر موجود گواہ شیخ رشید کو پہلے بلایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شیخ رشید کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کی۔ گواہان کو ترتیب سے طلب کیا جائے، فہرست میں پہلے نمبر پر موجود گواہ کو پہلے بلایا جائے۔ایل این جی ریفرنس کے گواہوں کی فہرست میں شیخ رشید کو پہلے نمبر پرموجود ہے۔