Live Updates

عمران خان 13دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیدیں تو حق میں بہتر ہوگا‘مریم اورنگزیب

حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرکے احسان نہیں کیا ،ان سے انسانی حقوق کی کوئی توقع نہیں

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:04

عمران خان 13دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیدیں تو حق میں بہتر ہوگا‘مریم اورنگزیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرکے کوئی احسان نہیں کیا ،حکومت سے انسانی حقوق کی کوئی توقع نہیں،پی ڈی ایم کے بھرپور جلسے اپوزیشن کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رکاوٹوں کے باوجودتین روز تک ملتان شہر جلسہ گاہ بنا رہا،ہم پھر کہہ سکتے ہیں کہ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،13دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیدیں تو حق میں بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 18مہینوں سے حمزہ شہباز سیاسی قیدی بنے ہوئے ہیں،شہباز شریف پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔آٹا اور چینی پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا لیکن خاموشی ہے ،چیئرمین اور ڈی جی نیب کو ان کی مہنگی ایل این جی نظر نہیں آرہی،200ملین ڈالر کا ایل این جی پر ڈاکہ ڈالا گیا،عمران خان جان لیں کہ 13 دسمبر فیصلہ کن گھڑی ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات