سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو ہزاروں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:36

سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو ہزاروں اشکبار آنکھوں سے سپرد ..
ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو ہزاروں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا ،سابق وزیر اعظم کی میت جمعرات کی صبح سی ون تھرٹی طیارے میں راولپنڈی سے جیکب آباد لائی گئی جہاں سے بزریعہ روڈ ایمبولینس پر جعفرآباد میں آبائی گاوں روجھان جمالی لے جائی گئی میر ظفراللہ خان جمالی کے جنازہ نماز میں اراکین صوبائی اسمبلی ضلعی افسران علاقہ عمائدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جنازہ نماز سے قبل سابق وزیر اعظم کے پروٹوکول میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے میت کو سلامی پیش کی میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر سوگ میں ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد اور گنداخہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہر مکمل طور پر بند رہے میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پر انکے صاحبزادے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی سابق رکن قومی اسمبلی میر فرید اللہ خان جمالی میجر (ر) جاوید خان جمالی اور شاہنواز خان جمالی سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔