Live Updates

تحریک انصاف لاہور کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد

نون لیگ کے اقلیتی کارکنان مائیکل عنصر بھٹی، ارشد ہلال، شان یعقوب اور ہارون شاہد کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 دسمبر 2020 18:14

تحریک انصاف لاہور کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 دسمبر ۔2020ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی کے ساتھ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تحریک انصاف نشتر ٹاﺅن کے نائب صدر مہر نعیم اللہ تاج نے اپنے ڈیرے چونگی امر سدھو پر اپنی 38 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا. مہرنعیم اللہ تاج نے کارکنوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹاپارٹی کارکنوں اور دوستوں نے مہر نعیم اللہ تاج کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی،تقریب میں مہر عمیر سلیم، مہر شہباز تاج، مہر فاروق اکبر، مہر جاوید اکبر، چوہدری عمران ایڈووکیٹ، رانا اختر حسین، میاں عبدالسلام، فیصل منہاس، محمد زاہد، ملک خلیل، ارشد فراز، حافظ احمد، خلیل پہلوان، رفاقت انصاری، طوطی پہلوان، عارف پہلوان، شہزاد خان، نذیر خان، ملک وقار، جاوید پہلوان، آصف میوء، ساجد خان، صداقت خان، آصف مقبول سمیت دیگر کارکنان اور ساتھیوں نے شرکت کی.

دریں اثناء تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما چوہدری تنویر خاں نے کہاکہ اپوزیشن کے چور ٹولے کی چوری پکڑی جا چکی ہے اسی لئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، پی ڈی ایم عوام سے کھلی دشمنی پر اترآئی ہے،کئی دہائیوں تک لوٹ مار مچانے والا ٹولہ اپنے سیاسی انجام کو پہنچ چکا ہے، کرپٹ اور بددیانت، منافق ٹولہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا.

انہوں نے کہا کہ انہیں جمہوریت نہیں اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، جلسوں میں صرف پانامہ رانی کا فوٹوشوٹ ہو رہا ہے، پنجاب میں ن لیگ کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہی لیکن عوام کے لئے دھیلے کا کام نہیں کیا، ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں مال اکٹھا کیا گیا. انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسر ے کی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہیں انہیں ملک وقوم کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، کرپٹ مافیا کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، تحریک انصاف کی حکومت نے تمام بحرانوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے.

تحریک انصاف کے راہنما ءشاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ لاہور کی جلسی بھی پی ڈی ایم کے پہلے کی طرح ناکام ثابت ہوگی، پی ڈی ایم کے حواری پے در پے ناکامیوں پر رورہے ہیں، مولوی فضل الرحمان کی قیادت میں کرپٹ ترین ٹولہ اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے ہاتھ پاو¿ں مار رہا ہے. انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان پی ڈی ایم کی کشتی میں بارواں کھلاڑی سوار ہے جو سب کو ڈبودے گا، فضل الرحمان کی حکومت کو دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گی یہ ٹولہ اپنی سیاسی دکانداری کو چمکانے کی خاطر جلسوں کاڈھونگ رچا رہا ہے، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی ملک دشمن سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، قوم نے ان کو مسترد کر دیا ہے.

تحریک انصاف کے راہنماارمغان صادق نے کہاکہ پی ڈی ایم کی کرپٹ قیادت کی منفی سیاست ب±ری طرح پٹ چکی ہے، تما م کرپٹ عناصر چوری کامال بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی منافقت کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے. انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ اپنی سیاسی دکانداری بند ہونے پر مختلف شہروں میں سرکس لگا رکھا ہے، ملتان کی عوام نے جلسے میں شرکت کرکے چوروں کے ٹولے کے منہ پر طمانچہ ہے، انہوں نے کہاکہ زرداری اور نوازشریف مافیا کی اولادیں اقتدار کی حوس میں اندھی ہو چکی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کی جنگ لڑرہی ہے لیکن پی ڈی ایم کا مافیا اپنی چوری کو بچانے اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کے در پے ہیں، یہ مداریوں کا ٹوکہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا.

انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے پارٹی رہنماءبی جے غوری کی قیادت میں ن لیگ کے کارکنان مائیکل عنصر بھٹی، ارشد ہلال، شان یعقوب اور ہارون شاہد نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کرے گی، عمران خان ملک یکساں ترقی چاہتے ہیں، اقلیتیں پاکستان کا گلدستہ ہیں جن کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے، نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و صدر انصاف مینارٹی ونگ شنیلاروتھ سے اقلیتی رہنما عمیرا کھوکھراور جوصفین کھوکھر کی ملاقات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلا ن کیا اس موقع پرجنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب انصاف مینارٹی ونگ اظہر عادل، ڈپٹی سیکرٹری وسیم بھٹی، آصف بھٹی، طارق غوری سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شنیلاروتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،پی ڈی ایم کا اتحاد چورو ں کا اتحاد ہے پی ڈی ایم جماعتوں کو ملتان میں اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جانا چاہئے، انہوں نے کہاکہ ملتان کاجلسہ ب±ری طرح ناکام ثابت ہوا، جنوبی پنجاب کی عوام نے پی ڈی ایم کی منافقت کی سیاست کو ب±ری طرح مسترد کردیا ہے،عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، چور ٹولیکو لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کاحساب دینا پڑے گا، پی ڈ ایم کی تحریک ب±ری طرح فلاپ ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،پی ڈی ایم کا اتحاد چورو ں کا اتحاد ہے.

تحریک انصاف کے رہنماءآصف بھٹی نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بادشاہت قائم ہے، پیپلزپارٹی کا پرچی چیئرمین اور ن لیگ کی قیادت مجرموں کے ہاتھوں میں ہے، ان مریم صفدر اور آصفہ زرداری کے والد کی کرتوتوں سے باخوابی واقف ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے،اسی لئے چور ٹولہ واویلہ کررہا ہے، انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن فری ریاست بناکر دم لیں گے،انہوں نے مزید کہاکہ مریم صفدر صرف جھوٹ بولنے کی ماہر ہیں، عوام کے لئے مریم صفدر کی کوئی سیاست خدمات نہیں ہیں.

تحریک انصاف شالامار ٹاﺅن کے جنرل سیکرٹری راناعارف مشتاق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے عوامی منصوبے ریاست مدینہ کی عکاس ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت دن رات عوام کی خدمت کررہی ہے، ہماری حکومت نے تمام منصوبوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے، پی ٹی آئی کی ملک پہلی وفاقی حکومت ہے جوکہ پہلی بار عوام کا پیسہ انہیں پر خرچ کررہی ہے. انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، صحت کارڈ اور احساس پروگرام عوام کے لئے بہت بڑی نعمت ہے جس سے کمزور طبقات کو فائدہ ہو گا، انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا پیسہ انہیں پر خرچ کررہی ہے،ماضی کی حکومتوں نے اپنے اور اپنے خاندانوں کی جیبوں کو بھراجس کی سزا آج عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے.

تحریک انصاف آزاد کشمیر جموں کے نائب صدر عرفان عباسی نے گلگت بلتستان میں بیرسٹر خالد خورشید کوپی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کی، خالد خورشید گلگت بلتستان کے بہترین وزیراعلیٰ ثابت ہونگے اور جی بی کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے. انہوں نے کہاکہ جی بی کی حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمان ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جی بی کی عوام کو بہترین حکومت دینے جا رہی ہے جوکہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی محرومیوں کا ازالہ کر کے گلگت بلتستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات