اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ انٹر بینک میں 10پیسے مہنگا خریدا گیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:40

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ انٹر بینک میں 10پیسے مہنگا خریدا گیا لیکن قیمت فروخت مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی160.30روپے سے گھٹ کر160.20روپے اورقیمت فروخت160.35روپے سے گھٹ کر160.25روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سی160.20روپے سے بڑھ کر160.30روپے ہوگئی اور قیمت فروخت160.60روپے مستحکم رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1روپے کے اضافے سی191روپے سے بڑھ کر192روپے اور قیمت فروخت192.90روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی جب کہ ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر215روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :