پشاور انٹر کلب وڈن ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں جان برادرز اور پینتھر نے میچ جیت لئے

جمعرات دسمبر 18:40

پشاور انٹر کلب وڈن ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں جان برادرز اور پینتھر نے میچ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پشاور انٹر کلب ون ڈے ناک آئوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جان برادرز اور پشاور پینتھر کلبوں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ پہلے میچ میں جان برادرز نے جان جونیئر کو 157 رنز ہرایا۔ جان برادرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے، سلمان شنواری 108 اور عثمان 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جان جونیئر کی جانب سے شاہ زیب آفریدی نے 3 ، بلال خان نے 2 اور عبداللہ خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں جان جونیئر کی ٹیم 22 ویں اوور میں 123 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، نجیب نے 36 اور اسامہ عالم نے 31 رنز بنائے، جان برادرز کی جانب سے زبیر نے 5 ، عثمان اور اعجاز نے 2، 2 جبکہ ذاکر خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ احمد ندیم اور شکیل احمد نے امپائرنگ اور شہیر جمال نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں پشاور پینتھر نے دائوزئی کلب کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔

دائودزئی کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 31 اوور میں 116 رنز بنائے، صفی اللہ 24 اور اظہر عثمان 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پشاور پینتھر کی جانب سے اسد علی خان نے 5، طارق خان نے 2 جبکہ عاطف رشید، ذکریا خان اور محمد آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور پینتھر نے ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ذکریا خان نے 40 اور محمد آصف نے 33 رنز بنائے۔ دائودزئی کلب کی جانب سے ہلال احمد نے 2 ، وحید، عمید اور عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد فیاض اور مسعود آفریدی نے امپائرنگ اور نور محمد نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :