وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 3 دسمبر 2020 19:03

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عاطف پرویز، جنرل سیکرٹری عدنان لودھی، نائب صدر ارسلان حیدر، سیکرٹری خزانہ ارشد مہدی، جوائنٹ سیکرٹری اظہارالحق اور سیکرٹری ا طلاعات عثمان غنی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیدار ان صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کو عوام کے سامنے لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔