Live Updates

تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کا میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر افسوس کااظہار

پی ٹی آئی وفد کی ڈی سی لاہور سے ملاقات کی عوامی مسائل، انتظامی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 دسمبر 2020 18:38

تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کا میر ظفر اللہ جمالی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 دسمبر ۔2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے سابق وزیراعظم و رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے.

دریں اثناءتحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی قیادت میں پارٹی وفد نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک سے ملاقات کی، ملاقات میں عوامی مسائل، انتظامی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا.

(جاری ہے)

ملاقات میں جنرل سیکر ٹری علی امتیاز وڑائچ، میجر (ر) ظفر اللہ چٹھہ اور اعجاز ڈیال موجود تھے علاوازں اعجاز احمد چوہدری پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے لاہور کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی، لاہور کو چار اضلاع اور سولہ تحصیلوں پر تقسیم کیا جائے تاکہ لاہور کے بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کیاجائے، پی ٹی آئی اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے.

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام سے کیے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی،پی ڈی ایم جماعتوں کے ناکام سرکس کے شو بری طرح فلاپ ہوئے ہیں،اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل کر عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے، کرپٹ عناصر ملک کو آگے لے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف دھکیل رہی ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے.                                                                       
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات