پرنس آف ویلز کا وزیراعظم کو ٹیلیفون ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 3 دسمبر 2020 19:39

پرنس آف ویلز کا وزیراعظم کو ٹیلیفون ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پرنس آف ویلز نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعرات کو پرنس آف ویلز نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون رابطہ کیا،پرنس آف ویلز نے دونوں دولت مشترکہ ممالک کے مابین تعلقات قریبی تعلقات کی تجدید کی۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق دونوں ممالک پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بین الاقوامی دوستی کا مظہر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ برطانوی پرنس آف ویلز نے کوویڈ 19 کے باعث پاکستان میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔ پریس آف ویلز نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران برطانیہ نے پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد فراہم کی،برطانیہ آئندہ برس کانفرنس آف پارٹیز 26 کی میزبانی کرے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے پرنس آف ویلز نے پاکستان کے عزم کی تجدید کی،پرنس آف ویلز نے متبادل توانائی کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی تجدید کی۔